بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے میں بند اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی جس سے متعلق صوبائی محکمہ تعلیم نے رپورٹ جاری کردی۔
دستاویز کے مطابق بلوچستان میں اسکول بند ہونے کی بنیادی وجہ اساتذہ کی کمی ہے، صوبے میں بند اسکولوں کو فعال کرنے کےلیے کم از کم 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی، یہ تعداد رواں سال 17 مئی تک 3152 تھی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوئٹہ میں 152 اسکول بند ہیں جن میں 88 بوائز اور 64 گرلز اسکول ہیں، صوبے میں سب سے زیادہ اسکولز پشین میں بند ہیں جن کی مجموعی تعداد 254 ہے جن میں 168 بوائز اور 86 گرلز ہیں۔
خضدار میں 251، قلات اور قلعہ سیف اللّٰہ میں 179، بارکھان میں 174، آواران میں 161 اسکولز بند ہیں۔
محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سرکاری اسکولز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 96 ہے جن میں تعینات اساتذہ کی تعداد 48 ہزار 841 ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں کے بند ہونے کی وجہ اساتذہ کی کمی ہے۔ صونے میں 9 ہزار 496 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جبکہ 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago