پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلام آباد ایئرہیڈ کوارٹرز میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کے پی اے ایف بیسز پر یوم شہدا منایا جارہا ہے، جہاں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانیوں کی مثال قائم کی۔
ایئر چیف نے عالمی منظر نامے میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی صلاحیت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

3 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

3 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

4 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

4 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

4 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

4 hours ago