فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان فالو کردینے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
فیروز خان نے ایک ماہ بعد ہی ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹادی تھیں۔ تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔ تاہم اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے دوسری اہلیہ کے نکاح کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔
اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فالو کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹ پر دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ان فالو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ صارفین کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ کو گزشتہ چند روز کے دوران ہی ان فالو کیا ہے۔
اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ان فالو کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدوں کا رخ ایک بار پھر فیروز خان کی جانب مڑگیا ہے، لیکن تاحال اداکار کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago