اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ حیدرعلی کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش تھی کہ وہ گولڈ میڈیل جیتیں لیکن ان کی قسمت میں برونز میڈل ہی تھا، آئندہ پوری کوشش کروں گا کہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایتھلیٹ حیدرعلی نے کہا کہ وہ فائنل مقابلے میں جس جگہ کھڑے ہوکر ڈسکس پھینک رہے تھے وہ ملائم نہیں تھی، ان کا پاؤں ڈسکس پھیکتے وقت گھومنے کی بجائے زمین میں پھنس رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں جس جگہ ٹریننگ کرتا تھا، وہ کافی ملائم تھی، اس فرق کی وجہ سے فاؤل ہوئے، جس اسٹیڈیم میں ایونٹ تھا وہاں ایونٹ سے پہلے پریکٹس کی اجازت بھی نہیں تھی۔‘
یاد رہے کہ گزشت روز پیرالمپک گیمز میں ڈسک تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا ، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…