اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں نہ کیے جانے کو یقینی بنائیں۔
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے کارکنوں نے سیشن عدالت راولپنڈی میں درخواست میں شکایات کی تھی کہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں شریک ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ درخواست انصاف لائرز فورم کے صدر رضوان اعوان کی جانب سے دائر کی گئی تھی
راولپنڈی سیشن عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں نہ کیے جانے کو یقینی بنائیں۔
عدالت نے سی پی او کو یہ حکم بھی جاری کیا کہ وہ جلسے میں شرکت کےلیے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی نہ کریں، سی پی او کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کریں کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا آئین اور قانون کے تحت ہر جماعت کا بنیادی حق ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…