سابق امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کو امریکا کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کے ری پبلکن رہنما اور سابق نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔
ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہے۔
دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتےہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔
یاد رہے امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

10 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

19 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago