وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی، اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے 5 سالہ تاریخی ترقیاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2021 اور قومی وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ پہاڑیوں میں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

48 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago