لاہور(قدرت روزنامہ) سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی ہے، جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ہے۔ این آر او کی بھیک مانگنے والا چاہے جلسی کرے، روئے پیٹے یا چیخے، سزا تو ملے گی۔
مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ جنہوں نے نیب قانون کو ’’چوروں کا قانون‘‘ قرار دیا، انہوں نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص، جو گھڑی اور توشہ خانہ کا چور ہے اور 190 ملین پاوٴنڈ کا مجرم ہے، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ’’این آر او‘‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔ یہ شخص ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن اپنے جرم کا حساب نہیں دیتا۔
سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ جن کو چور کہتا تھا، وہ اس شخص کے ہوتے ہوئے اس کے ظلم کا نشانہ بنے جبکہ انہوں نے اپنے ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرخرو ہوئے، مگر این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…