وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کیا جس کےد وران ملک بھر کے 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔
9 سے 15 ستمبر تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے.
وزیرِ اعظم نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اور بعدازاں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلیے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی.
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سیکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلیےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔
تقریب میں وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، انسدادِ پولیو کیلیے وزیرِ اعظم کی نمائندہِ خصوصی عائشہ رضا فاروق، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونی سیف، گیٹس فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

30 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

49 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

59 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

2 hours ago