اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کا مجرم ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کو دھمکانے اور خاتون صحافیوں کیلئے غلیظ زبان استعمال کرنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ علی امین بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں؟
مریم اورنگ زیب نے علی امین گنڈاپور سے پوچھا کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے، یہ ہے نو مئی کے مجرموں کی اصلیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے، یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں، وہ بھی ایسے ہی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم کہتا ہے کہ میں امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ ہے خیبر پختونخواہ کا وزیراعلیٰ جو غیرت مند اور خواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نمائندگی کر رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام پر ترس آتا ہے، دل دکھتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے سنگ جانی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کیلئے بھی غلیظ زبان استعمال کی تھی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…