اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ڈرامے چھوڑیں ہمیں ہمارا حق دیں، اسلام آباد انتظامیہ نے خود جلسے کا این او سی دیا ہے، جھوٹ بول کر لوگوں کوڈرایا جا رہا ہے، چاہے ایک بھی بندہ ہمارا جلسہ گاہ میں نا پہنچ سکے لیکن ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کارکنان کو پیشگی کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا ہے، جو اقدام آج کیے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے ٹولے سےعوام جان چھڑانا چاہتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ رات سے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہر گلی بند کر دی گئی، ہمارے کارکنان کے گھروں میں رات سے چھاپے پڑ رہے ہیں، کل رات سے ہمارے قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا، پنجاب سے آنے والوں کو راستے میں روکا جائیگا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، کنٹینرز کا کروڑوں کا کرایہ میری اور آپ کی جیب سے دیا جا رہا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے، چیف جسٹس کو ایک منٹ کی بھی توسیع دی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں قافلے آرہے ہیں، جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کریں ہم پہنچیں گے، جلسہ کرنے دیں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…