حافظ آباد، صدر آصف زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے والے دکاندار پر مقدمہ درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد کی ضلعی عدالت نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے سےمنع کرنے پر ماسٹر ثاقب نامی شخص پر پسٹل کے بٹ سے وار کرنے والے دکاندار پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
حافظ آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں دکاندار ذوالفقار علی بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دکاندار ذوالفقار علی کے خلاف پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ماسٹر ثاقب نامی شخص صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا ، اس دوران معمول کی گفتگو کے دوران ذوالفقار علی بٹ نامی دکاندار نے آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جس پر ماسٹر ثاقب نے اسے ایسے الفاظ بولنے سے منع کیا تو ذوالفقار علی بٹ نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔
واقعے کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے ضلعی عدالت میں دکاندار زوالفقار علی کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی جس پرعدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

8 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

17 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago