اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر پنجاب میں جلسہ کریں گے، جلسے کی تاریخ کا اعلان علی امین گنڈاپور کریں گے۔
سنگجانی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ آج کارکنان کی محبت کو دیکھ کر میں یہ کہتا ہوں کہ کسی کا بات بھی مجھے عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا اور نہ کوئی مجھے پی ٹی آئی سے نکال سکتا ہے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ میرا پختہ ایمان ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی ہے یا عمران خان کی ہے، گولیاں ورکرز کھاتے ہیں، جیل میں ورکرز جاتے ہیں، ووٹ کارکنان نے دیے تو کسی کی پھنے خانی نہیں مانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے کے اندر پنجاب جائیں گے، پنجاب میں جلسہ کریں گے، جس کی تاریخ کا اعلان علی امین گنڈاپور کریں گے۔
میں نے کہا تھا کہ مجھے 30 ہزار لوگ چاہیے، کیا آپ میرے ساتھ نکلو گے، جن بدبختوں نے آج کنٹینر کھڑے کیے، سن لوگ ہم لاہور آرہے ہیں، میڈیا اور فارم 47 والوں نے ہمیں طعنے دیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاؤ، ہم عمران خان کی رہائی کے لیے، قانون کی حکمرانی کے لیے ہم پنجاب میں داخل ہوں گے۔‘
ان کا کہنا تھا 50 ہزار کارکن مجھے چاہیے جو ہمارے ساتھ پنجاب جائیں گے، کارکنان سے کہتا ہوں کہ وہ 5 دن کا راشن ساتھ لائیں ہمیں پنجاب پیدل جانا پڑا تو جائیں گے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…