وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے

سلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ عمران خان اس عہدے کے لیے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔
ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ ابھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔اسی دوران وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں بدھ کو اعلان کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفیکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سمری بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی تھی، جس میں 3 فوجی افسران کے نام تجویز کیے گئے۔
وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کل سمری پر باقاعدہ دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

18 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

21 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

23 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

58 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

60 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago