پی ٹی آئی جلسہ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، آئی جی اسلام آباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسپکڑ جنرل پولیس( آئی جی ) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے جلسہ کے لیے طے کردہ ’ایس او پیز‘ کی خلاف ورزی کی ہے، جلسہ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کو سنگجانی میں جلسہ عام کے لیے 7 بجے رات کا ٹائم دیا تھا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ ایس او پیز طے کیے گئے تھے اور جلسے کے منتظمین نے ان پر باقاعدہ عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسہ عام کے لیے جاری کیے گئے نو اوبیجکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) میں مقررہ وقت 7 بجے کا تحریر کیا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے این او سی اور جلسہ عام کے لیے طے کردہ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ جاری رکھا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کے منتظمین کے خلاف اب باقاعدہ ملک کے آئین اور قانون اور امن و امان سے متعلق پاس کیے گئے نئے ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سنگجانی جلسہ کے لیے این او سی پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عامر ڈوگر نے حاصل کیا تھا اور وہی اس جلسے کے منتظمین میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق ایکٹ 2024 پر ہفتہ کے روز دستخط کر دیے تھے،جس کے بعد یہ ایکٹ قانون بن گیا تھا، صدر مملکت کی جانب سے ایکٹ کی منظوری کے ساتھ ہی اسلام آباد میں جلسے یا جلوس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تبدیل ہوگیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جلسوں کے مقامات مختص کرنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل ایکٹ کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید، دوسری بار غیر قانونی جلسے پر 10 سال قید ہوگی۔ مزید برآں حکومت اسلام آباد میں کسی سیاسی پارٹی کو سنگجانی یا کسی بھی علاقے کو جلسے کے لیے متعین کرے گی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کروا سکے گا۔
جلسے کے لیے اجازت ڈپٹی کمشنر دے گا، اگر ڈپٹی کمشنر اجازت نہیں دیتا تو چیف کمشنر کے پاس اپیل دائر کرنی ہوگی، چیف کمشنر کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ کے پاس نظرثانی درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔
ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے لیے کم از کم 7 روز پہلے ڈی سی کو درخواست دینی ہوگی، درخواست اس جلسے یا اجتماع کا کوآرڈینیٹر تحریری صورت میں دے گا، جلسے کے مقام، شرکا کی تعداد، وقت اور مقاصد بتانے ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار ہوگا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت دینے سے پہلے امن کی صورتحال کا جائزہ لے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیکیورٹی اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی لے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حکومت کے مختص کردہ علاقے کے علاوہ اور کہیں جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago