اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مراکش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک، 9 لاپتا اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مراکشی حکام کے مطابق سیلاب سے مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے اور 9 افراد لاپتا ہیں۔
حکام کے مطابق سیلابی ریلوں سے 40 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 90 سے زیادہ شاہراہیں تباہ ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے ہائی ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو خراب موسم میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔
مراکشی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں تیز طوفانی برساتیں شند روز تک جاری رہنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…