واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ۖ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی . دوسری جانب مسافر ٹرینوں کا موسم سرما کا نیا ٹائم ٹیبل کل 15اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا . ریلوے ترجمان کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ملت ایکسپریس (17UP/18DN) کو جہانیاں اور دنیاپور ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر اپ اینڈ ڈائون کی 9 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے . سٹاپ ختم ہونے والی ٹرینوں میں خیبر میل (2DN) کا خیرپور ریلوے اسٹیشن، بہائوالدین زکریا ایکسپریس (25UP/26DN) کا سرہاری ریلوے اسٹیشن ، اٹک پسنجر (201UP/202DN) کا ہوہن برج ریلوے اسٹیشن ،جنڈ پسنجر (203UP/204DN) کا کنجور ریلوے اسٹیشن ، موہنجوداڑو پسنجر (213UP/214DN)کا انرپور، بڈھا پور، گوپانگ، کھنوٹ، منجند، سن، بوبک روڈ اور خداآباد کے نام شامل ہیں . اس طرح ملت ایکسپریس (17UP/18DN)کا ملتان سے روٹ تبدیل کرکے براستہ لودھراں ،جہانیاں، خانیوال سے کراچی جائے گی اور دھابیجی اور میرپور خاص کے درمیان شاہ لطیف ایکسپریس (151UP/152DN) کو بحال کردیاگیاہے جبکہ دو اپ اور ایک ڈائون ٹرین کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی . نئے اوقات کے مطابق مہران ایکسپریس (150DN) میرپور خاص سے صبح 5 بجے چلنے کے بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی . اٹک پسنجر (201UP) ماڑی انڈس سے صبح 3بجکر 30 منٹ کی بجائے 3 بجے روانہ ہوگی اور موہنجوداڑو ایکسپریس (213UP) کوٹری سے صبح 7 بجے کی بجائے صبح 10 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی . ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے(335UP/336DN) ماروی پسنجر کو میرپورخاص،کھوکھراپار،میرپور خاص اور (155UP/156DN) ثمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد،میر پور خاص،حیدرآباد کے درمیان دوبارہ بحال کر کے چلانے کا فیصلہ کیا ہے . ماروی پسنجر(336DN) 15 اکتوبر کو شام 5بجے میرپورخاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی . ثمن سرکار ایکسپریس(155UP) 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پرحیدرآباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی . ماروی پسنجر(335UP) کھوکھرا پار سے 16 اکتوبر کو صبح 6 بجے روانہ ہو کر اپنے روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی . ثمن سرکار ایکسپریس(156DN) 16 اکتوبر کو میرپورخاص سے صبح 10بجے روانہ ہو کر صبح 11 بجکر 10 منٹ پر حیدرآباد پہنچا کرے گی . 16اکتوبر سے یہ دونوں ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلا کریں گی . دونوں ٹرینیں 5 اکانومی اور ایک ٹی ایل وین پر مشتمل ہو ں گی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ایئرلائن نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے . پی آئی اے حکام کے مطابق 12 ربیع الاول تک اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے .
متعلقہ خبریں