مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ٗ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مکہ معظمہ میں مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات ان دنوں دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے جہاں تازہ ترین درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روزمکہ معظمہ میں گرم ترین دن گذرا۔ دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی جب کہ رات کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔ شمالی اور جنوب مغربی علاقوں میں رات ٹھنڈی ہو گی۔المسند نے موسم پر معلومات شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ کا حوالہ

دیا ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔ میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منی سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

Recent Posts

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

4 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

7 mins ago

وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب حقان فیدان نے ملاقات…

17 mins ago

اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل کے ساتھ اچانک ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر…

29 mins ago

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

35 mins ago

بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے…

42 mins ago