کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے .
وفاقی حکومت دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نگران وفاقی ادارے ارسا کے واٹر اکارڈ 1991ء ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے .
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی . پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ارسا ایکٹ کے متعلق تحریک التواء سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے . سندھ اسمبلی میں تمام پی پی پی اراکین ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کرینگے .
نثار کھوڑو کی تحریک التواء پر سندھ کابینہ کے اہم وزراء خطاب کریں گے . سندھ کی قوم پرست جماعتیں بھی ارسا ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کر رہی ہیں . انہوں نے اس فیصلے کو سندھ کو اس کے حصے کے پانی سے محروم اور دریا پر ڈیم اور متنازع نہریں تعمیر کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے . قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کی سیاسی اور قوم پرست جماعتیں اس کے خلاف 10 ستمبر اپنا لائحہ عمل تیار کریں گی .
. .