مریم نواز کی گرفتاری کا خدشہ آئینی ماہرین کہتے ہیں مریم نواز کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو گرفتاری کا خدشہ ہے،مریم نواز کو بھی خدشہ ہے کہ درخواستِ ضمانت مسترد ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے آئینی ماہرین بھی کہتے ہیں مریم نواز کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔
وہ مفت میں سیاسی شہید بننے کے چکر میں ہیں، کبھی اداروں پر حملے کیے جاتے ہیں تو کبھی پیر ہی پڑ جاتے ہیں۔عدالت کے اندر جا کر بہانے کیے جاتے ہیں کہ ابھی ہماری تیاری نہیں ہے تو وقت دیا جائے۔اگر اتنے ہی بے گناہ ہوتے تو عدالت کو کہتے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔عدالت کے اندر وقت لیا جاتا ہے اور باہر آکر سخت میڈیا ٹاک کی جاتی ہے۔

۔
واضح رہے کہ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی مرکزی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،۔مریم نواز اور ان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے کہ ضمانت منسوخی کی درخواست آج ہمارے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں ہے۔
مریم نواز کے وکیل عرفان قادر روسٹرم پر آئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بہت شکوک و شبہات ہیں جس کا فائدہ ملزم کو جاتا ہے، احتساب عدالت کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں تھا، یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی شواہد موجود نہیں، شک کا فائدہ بھی بنتا ہے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس میں قانونی طریقہ کار پرعمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالت کو انصاف کے لیے اس کیس میں مداخلت کرنی چاہیے، ایک بیگناہ کو سزا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے۔
مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں نیب کے حالیہ کنڈکٹ پر بھی بات کرنا چاہوں گا، نیب نے پہلے درخواست دی کہ اپیل کا 30 دن میں فیصلہ کیا جائے، اب مجھے اخبارات سے پتہ چلاکہ ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم متفرق درخواست کے ذریعے نئے حقائق عدالت کے سامنے لائے ہیں، عدالت نے تکنیکی رکاوٹ دور کر کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے تھے، میری بطور جج مدت کم تھی، آپ کی زیادہ ہے، آپ بھی چیزوں کو بہتر جانتے ہیں۔
وکیل مریم نواز نے کہا کہ یہ ایسا کیس ہے کہ عدالت کو انصاف کیلئے اس میں مداخلت کرنی چاہیے، چند چیزیں سامنے رکھوں گا تاکہ مرکزی اپیل میں جانے کا ٹائم بچ جائے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اپیل اور متفرق درخواست کو ساتھ ساتھ چلائیں گے، آپ بنیادی طور پر سزا کو کالعدم قرار دینا چاہتے ہیں، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیں تو اپیل کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، عدالت کے پاس اختیار ہے اپیل سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرے۔
عرفان قادر نے کہا کہ فوجداری مقدمے میں تھوڑا شک ہو تو فائدہ ملزم کو جاتا ہے جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں تھوڑا نہیں بہت زیادہ شک ہے۔اس موقع پر وکیل مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان پر چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، کہا کہ کیلبری فونٹ کا بہت مذاق اڑا اور لوگوں نے مزے لیے، آج میں آپ کو کیبلری فونٹ کی بھی حقیقت بتائوں گا۔وکیل مریم نواز نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر کہا گیا مریم نواز پراپرٹیز کی بینیفشل اونر ہیں، اس کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ، احتساب عدالت، جے آئی ٹی اور نیب سے بہت بڑی غلطی ہوئی۔
عرفان قادر نے کہا کہ نواز شریف جب سیاست میں آئے اس سے پہلے بھی بہت امیر خاندان تھا، نوازشریف یامریم نواز کا ایون فیلڈاپارٹمنٹس کی ملکیت سے متعلق کوئی ڈاکومنٹ نہیں۔نوازشریف کے علاوہ شہبازشریف، عباس شریف اورسب سے اوپرمیاں شریف ہیں،معاملے کو پبلک آفس ہولڈر کا کیس کس طرح بنا دیا گیا۔ایڈووکیٹ عرفان قادر نے کہاکہ یہ بہت اہم نکتہ ہے عدالت اسے نوٹ کر لے،یہ بات اس سیپہلے کسی جگہ نہیں کی گئی اگر کردی جاتی تو بات یہاں نہ پہنچتی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی ملکیت کی دستاویز کونسی ہے، عرفان قادر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کی ملکیت کی کوئی دستاویز موجود نہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں دیکھنا ہے ر یکارڈ پر کیا ہے اور پراسیکیوشن نے کیا ثابت کیا ۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں، مریم نواز میں پبلک آفس ہولڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے اور لوگ اس بات کے معترف ہیں۔
ایڈووکیٹ عرفان قادر نے کہاکہ ایسے عجیب وغریب حقائق ہیں شایدعدالت انہی کی بنیاد پر آج بری کر دے،نیب نے تو اس کیس کی انکوائری اور انویسٹی گیشن ہی نہیں کی، ریفرنس دائرکرنے میں بھی قانون کے مطابق طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا،احتساب عدالت کو قواعد کے برعکس دائرکیس سنناہی نہیں چاہیے تھا۔اس موقع پر عرفان قادر نے عدالت میں ارسلان افتخار اور رینٹل پاور کیسز کا حوالہ دیا اور کہاکہ سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار اور رینٹل پاور کا معاملہ نیب پر چھوڑا تھا، کوئی جے آئی ٹی بنانی تھی تو اس کا بھی اختیار صرف چیئرمین نیب کو تھا۔
عرفان قادر نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب قمر زمان کو کہا گیا یہ نواز شریف سے متعلق کمپرومائزڈ ہیں، قمر زمان کیلئے کہا گیا وہ نوازشریف سے متعلق اتھارٹی استعمال نہیں کر سکتے، آمدن سے زائد اثاثوں پر بھی ایک ہی کیس بنتا ہے، تین الگ کیسز نہیں۔مریم نواز کے وکیل نے کہاکہ 70 سال میں جو جے آئی ٹی کبھی نہیں بنی وہ یہاں پر بنی، ایک جرم میں دو سزائیں نہیں ہو سکتیں، پانامہ پیپرز میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سامنے آئے، مزید پراپرٹیز بھی شامل کی گئیں، میرا کہنا یہ ہے اگر مزید پراپرٹیز بھی ہیں تو ایک ہی ریفرنس بننا چاہیے تھا۔
عرفان قادر نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف کوئی کیس نہیں بن رہا تو مریم نواز کے خلاف تو بالکل نہیں بنتا، آپ یقین دہانی کرائیں نوازشریف واپس آئیں تو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور کیس سنا جائے گا، ہو سکتا ہے میری اس بات سے میری کلائنٹ ناراض ہو جائیں کیونکہ میں نے یہ بات ان سے پوچھے بغیر کہہ دی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

19 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

23 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

24 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

60 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

1 hour ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago