اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا جس کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے اور جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔
آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
گزشتہ مالی سال بھی آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…