ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کر کے ایف بی آرنے کروڑوں کما لیے، وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
پوائنٹ آف سیلزڈیوائس کے ذریعے ادائیگی پرہرانوائس پرایک روپیہ فیس ایف بی آرکو جاتی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران پی اوایس فیس کی مد میں ایف بی آر نے 59 کروڑ 55 لاکھ 71 ہزار روپے وصول کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک پی او ایس فیس کی مد میں 66 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار روپے وصول کیے گئے۔
30 ستمبر 2021 سے 30 جون 2022 تک پی او ایس فیس کی مد میں 24 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم ان لینڈ ریوینیو سروس ملازمین کی بہبود اور انعامی اسکیم اور میڈیا کیمپین پر بھی خرچ کی جاتی ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

31 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

50 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago