بلوچستان میں سیاسی بحران کا معاملہ: جام کمال آج وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو گھر بھیجا جائے یا ناراض رہنماؤں کو منایا جائے، اسلام آباد میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وزیراعظم کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔

اس سیاسی بحران سے نکلنے کےلئےحکومت نے دونوں گروپس میں صلح کروانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، اسپیکر عبدالقدوس بزنجواور گورنر ظہور آغا اسلام آباد میں موجود ہیں۔

دوسری جانب قائم قام صدر بی اے پی ظہور بلیدی، جان جمالی، سردا عبدالرحمان کھیتران سمیت دیگر بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ناراض رہنماؤں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عدم اعتماد کے تحریک کو چیلنج کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ الحمدللہ ہمارا اتحاد مضبوط ہے جس سے چند لوگ پریشان ہیں۔

وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا ہےکہ اکثریت سے محروم مایوسی میں جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلاتے ہیں، اقتدار کی ہوس میں گھبراہٹ ، لالچ اور حسد انہیں کسی بھی غیر اخلاقی حد تک لےجا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ خواہش ہے 6 وزرا اور ارکان اپنی یہ توانائی اور توجہ اپنے محکموں اور عوام پر دیتے، عوامی نیشنل پارٹی ودیگر اتحادی جماعتیں جام کمال کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بی اے پی کی زیادہ تر اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد جام کمال کے ساتھ ہے۔

اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ جام کمال حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گا ۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو کسی نے استعفیٰ دینے کا نہیں کہا اور نہ ہی استعفیٰ دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے استعفیٰ سے متعلق گردشِ کرنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہےکہ فیک نیوز پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

15 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

18 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

20 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

55 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

57 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago