انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین وکلاء تحریک میں اور سیاست میں سرگرم عمل رہے ہیں سیاسی کارکنوں وکلاء رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ایماء پر وفاقی حکومت کی جانب سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کرنا باعث تشویش ہے، اسلام آباد انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور پاکستان کا آئین ہر کسی کو سیاست کرنے، جلسے جلوس کا حق دیتا ہے . اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر موجودہ حکومت کا یہ اقدام بدترین آمریت ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل کے ممبر و سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار منیر احمد خان کاکڑ نے اسلام آباد پولیس کی جانب سینئر وکیل سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شعیب شاہین، شیر افضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیں ملک کو افراء تفری کا ذریعہ نہ بنایا جائے، سیاسی اختلاف کی آڑ میں زیادتیاں انتہائی افسوس ناک ہے . اپنے ایک بیان میں منیر احمد خان کاکڑ نے گزشتہ رات کو سینئر قانون دان شعیب شاہین ایک ذمہ دار اور اہم عہدے پر فائض رہے ہیں انہیں گرفتار کر لیا گیا اس کے علاؤہ شیر افضل مروت اس وقت ممبر قومی اسمبلی بھی ھے اور ھاوس کا اجلاس جاری تھا اجلاس کے دوران اسپیکر کے اجازت کے بغیر گرفتاری غیر قانونی عمل کے ساتھ ممبر قوم اسمبلی کا استحقاق بھی مجروح کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں