پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر گوہر ‘شعیب شاہین اور شیر افضل مروت كي گرفتاري كي شديد الفاظ ميں مذمت كرتے هيں‘بلوچستان بار کونسل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کی جانب سینئر وکیل سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسیشن شعیب شاہین کو ان کی چیمبر سے گرفتار کرنے پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا یہ اقدامات نہ قابل برداشت ہے بیان میں کہا کہ شعیب شاہین ایک ذمہ دار اور اہم عہدے پر فائض رہے ہیں وہ وکلاء تحریک میں اور سیاست میں سرگرم عمل رہے ہیں سیاسی کارکنوں وکلاء کو اسٹیبلشمنٹ کے ایماء پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کرنا باعث تشویش ہے بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور پاکستان کا آئین ہر کسی کو سیاست کرنے پرامن جلسہ کرنے جلسے سے خطاب کرنے کی اجازت دیتا ہے موجودہ حکومت کا یہ اقدام بدترین آمریت ہے بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شعیب شاہین بیرسٹر گوہر سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے چیمبر میں گھس کر وکیل رہنما کو گرفتار کرنے والے تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago