ایسے حالات کی طرف نہ بڑھیں جہاں کسی کی ہار جیت نہ ہو، بیرسٹر گوہر کی بغیر شرائط مذاکرات کی تجویز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تجویز دی ہے کہ ہمیں بغیر شرائط کے بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہییں، ایسے حالات کی طرف نہ بڑھا جائے جہاں کسی کی ہار جیت نہ ہو۔
گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت کچھ ہوگیا، اب آگے بڑھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں، جو اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں۔
حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو ہمیشہ سے مذاکرات کی پیشکش کی جاتی رہی لیکن عمران خان نے کہاکہ وہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی فلور پر قومی ڈائیلاگ کی بات کی مگر پی ٹی آئی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی، تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لچک دکھائی ہے، مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ بیرسٹر گوہر چیئرمین تحریک انصاف تو ہیں لیکن حتمی فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

17 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

27 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

40 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

49 mins ago