حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھا کر معیشت بہتر کی جاسکتی ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل کا جاری ہے جس کا مقصد شفافیت لانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی بات ہوتی ہے، میں بھی تنخواہ دار طبقے سے آیا ہوں۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمان کو اکنامک پلان کے حوالے سے بریفنگ دوں گا، ترسیلات زر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے، میکرواکنامک استحکام کے لیے آئیڈیاز کا ویلکم کریں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے 24 نومبراحتجاج کا دائرہ کار دنیا بھر میں پھیلا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت…

8 mins ago

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کے حوالے سے اہم…

11 mins ago

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل…

13 mins ago

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں اہم پیشرفت، گرین سگنل دے دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق…

16 mins ago

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سال 2025 میں بجٹ کا 40فیصد حصہ سود کی مد میں ادائیگیوں میں جانے…

19 mins ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا اور مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے موجودہ سیاسی صورتحال پر…

21 mins ago