اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں نصب کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 فکسڈ سرویلنس ریڈارملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے، جبکہ محکمہ 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈار بھی خریدے گا۔ اس کے علاوہ 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق ریڈار خیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب کیے جائیں گے، جبکہ 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، گوادر میں لگائے جائیں، اس کے علاوہ لاہور میں ایک ریڈار نصب کیا جائے گا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں پہلے سے ہی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈار اسٹیشن موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن 105 بلوچستان میں 75، کے پی کے 85، سندھ (بشمول کراچی) اور پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت آگاہی، درست تجزیے کے لیے آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر 14 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اور آٹو میٹک ویدر اسٹیشنز سے موسمیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ مزید بہتر انداز میں ہوسکے گی۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…