چین کی ہواوے کمپنی کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ موبائل اینڈ ڈیوائسز تیار کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ہاں تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ہواوے کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ہواوے کے اعلیٰ افسران سے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں جدید تربیتی پروگرام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
ہواوے کے اسلام آباد کے دفتر میں ہونے والے اس اجلاس میں ہواوے کے جدید تربیتی وسائل کو پاکستان کے تعلیمی فریم ورک میں ضم کرنے کی سمت میں بھی ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد ہواوے کی عالمی مہارت اور جدید ترین تربیتی مواد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہ اس اسٹریٹجک شراکت داری سے پاکستان بھر میں تکنیکی تعلیم کے معیار اور رسائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس سے ہنر مندی کی ترقی اور جدت طرازی کو بھی فروغ ملے گا۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔
اس تعاون پر وزیر اعظم شہباز شریف کے چین میں ہواوے کے دفتر کے دورے کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ہواوے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر انہوں نے کمپنی کو پاکستان کے ٹیکسیشن اور ای گورننس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان کے سیف سٹی منصوبوں میں اپنے کام کو بڑھانے کی دعوت دی تھی۔ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا نے ان کا استقبال کیا تھا۔
چیئرمین نے وزیراعظم کو دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں ہواوے کے آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا تھا۔ انہیں ای گورننس، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی تھی۔
چین کے پانچ روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہواوے کے جدید آپریشنز سسٹم کو سراہا اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین لیانگ ہوا سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہواوے کی جانب سے جاری سیف سٹی منصوبوں کو سراہا اور کمپنی کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں سی پیک منصوبوں پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

45 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

55 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago