اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد اسلام آباد سے پشاور واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں کسی اہم میٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے، لیکن ملاقات کے مقام پر موبائیل فون جمیرز لگے ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی نے دعوٰی کیا تھا کہ وہ آج گنڈاپور کی بازیابی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق انہیں شام کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا، انہیں ایک میٹنگ کے لیے دعوت دی گئی تھی جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور ان کے سٹاف اور ان کا موبائیل فون بند جارہا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…