علی مدد جتک کا اسد بلوچ کیخلاف نازیبا زبان کےاستعمال اور نا شائستہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی عوامی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سعید فیض ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی بلوچستان کے رکن علی مدد جتک انتہائی غیر معقول اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص ہیں ، جنہوں نے حالیہ اسمبلی اجلاس میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سے ناشائستہ سلوک کیا ، غیر منطقی رؤیہ اپنایا اور ان سے تلخ کلامی پر اتر آیا جس کی ہم پُر زور مزمت کرتے ہیں اور ہم اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بیہودہ اور بے ضمیر لوگوں کو بات کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ ان سے تعمیری بات کا کوئی امید نہیں بلکہ صرف اوباش نوعیت کی حرکات سے ایسے بے ادب اور سیاسی اخلاق و ثقافت سے عاری شخص اسمبلی کے ماحول کو پراگندہ کر کے دیگر صوبوں کے سامنے ھماری جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے پیداوار علی مدد جتک نے اس سے قبل بھی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی کی تھی اور ایم پی اے گوادر سے بھی اس کا رؤیہ یہی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عجیب بات ہے کہ علی مدد جتک جو بلوچ کوڈ اور بلوچ دودمان و تہذیب سے نابلد ہونے کی وجہ سے بھڑکیں مارتے ہوئے بچوں کی طرح شور مچاکر ہر دوسرے شخص کو کہتے ہیں کہ میں ہی اصل بلوچ ھوں اور باقی سب مجھ سے کم ہیں۔ مگر اس بیچارے کو شاید معلوم نہیں ہے کہ تمام بلوچ ایک ہی نسل اور خون سے تعلق رکھتے ہیں اور کوئی کسی سے کمتر یا بالاتر نہیں ھے۔ اور آج کے بلوچ نے امتیازی حیثیت کو راج اور گلزمین سے وفاداری کو ہی ترجیحات میں شامل کردی ہے اور عزت وتکریم کا پیمانہ بھی یہی طے ھے۔ لھٰذا آپ خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پیپلز پارٹی کی اس جعلی مینڈیٹ والی حکومت میں رہ کر صرف آپ ہی اصل بلوچ ہیں اور باقی سب آپ سے کمتر ہیں ، اپنے منہ کو لگام دو ہم سب بلوچ ہیں اور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ، اب یہ صیح ھوا کہ راجی رھشون میر اسد اللہ صاحب نے آپ کو منہ توڑ جواب دے کر آپ کی حیثیت سب کو بتا دی، اب بہتر ہے کہ خاموشی سے اپنا دلالی جاری رکھو اور اپنے سے سینئر اور باوقار لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آو ، ہمیں پتہ ھے کہ آپ کہاں سے اسمبلی تک پہنچے ھو اور ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ آپ کس کے کہنے پر اتنی اُچھل کود کر کے ولگریٹی دکھا رہے ہو مگر یہی سے سدھر جاؤ نہیں تو عوامی کے کارکنان آپ سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں ، میر اسد بلوچ صرف اپنے پارٹی کا صدر نہیں بلکہ بلوچستان کے ایک پروقار اور نڈر قوم پرست رہنما ہیں جنہوں نے بلوچ قوم کیلئے قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ھماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں انتخابات کے نتائج دن دھاڑے تبدیل کئے جاتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت فرمائشی ہے۔ اگر صوبے میں شفاف انتخابات ھوں تو آپ جیسے لوگ جلد بے روزگار افراد میں شامل ھونگے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

9 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

23 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

33 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

45 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

54 mins ago