اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارشوں اور دہشتگردی کے واقعات کے باعث متاثرہ ریل کا پہیہ بدستور جام ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق 26 اگست کو دہشتگردی کے واقعے میں بولان میں دوزان ریلوے پل کو تباہ ہوئے 15 روز گزر گئے جس کے سبب اندورن ملک کی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی آمدورفت بند ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے باعث سبی سے ہرنائی کیلئے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے، سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڑھ ماہ بعد بھی شروع نہیں ہوسکی۔
ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ کی سرنگ میں برساتی پانی بھرنے کے باعث کوئٹہ چمن ٹرین سروس 11 روز سے بند ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شیلا باغ سے مٹی نکال کر کوئٹہ چمن ریلوے ٹریک کی بحالی میں ایک ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے جب کہ کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز بند رہنے کے بعد پیر کو بحال ہوگیا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…