اسلام آباد جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد جلسے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ نون میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور عامرمغل کی ہدایت پر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ شب پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بےضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار رہنماؤں میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، زین قریشی، احمد چٹھہ، یوسف خان، جنوبی وزیرستان سے رکن اسمبلی زبیر خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

Recent Posts

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

41 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

44 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

1 hour ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

1 hour ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

1 hour ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

1 hour ago