عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے یہ حکومت ہی نااہل ہے . ذرائع کے مطابق صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق کیا کہیں گے؟ سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی 5 مسودے بنےتھے، علم نہیں فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا . صحافی نے سوال کیاکہ عمران خان یہ صورتحال سنبھال سکیں گے؟ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ عمران خان نےاپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں . صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی . صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ سابق صدرآصف علی زرداری نے جواب دیاکہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ سلسلہ جاری رہےگا . واضح رہےکہ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے . ذرائع کے مطابق درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے . اس سلسلے میں آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے . سابق صدر نے بریت کی درخواست آج دائر کی . آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے . کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں . نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے . جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں . عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا . . .
(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ حکومت ہی نا اہل ہے .
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے .
متعلقہ خبریں