جماعت اسلامی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، مطالبات پیش


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کردیے۔لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کی جانب چیف الیکشن کمشنر کے سامنے مطالبات رکھے گئے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ بلدیاتی انتخابات کے 4 مرتبہ التوا کے لیے بدنیتی پر مبنی قانون سازی کا سہارا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے عوام بھی بلدیاتی انتخابات کے حق سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بدنیتی پر مبنی قانون سازی کے حربوں سے اسلام آباد کے ووٹرز کو محفوظ رکھے۔ بلدیاتی انتخابات میں جو بھی رکاوٹ پیدا کررہا ہے، الیکشن کمیشن پاکستان اس کے خلاف خود تادیبی کارروائی کرے یا سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر لوکل گورنمنٹ کے لیے انتخابی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن پاکستان کی ذمے داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اسلام آباد اور صوبوں میں قانون سازی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میئر شپ انتخابات میں حکومتی مداخلت پر الیکشن کمیشن پاکستان مفلوج اور بے بسی کی تصویر بنا رہا۔ الیکشن کمیشن پاکستان 2024کے انتخابات کے عوامی مینڈیٹ کے حقیقی حل فارم45 کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔ 2018ء اور 2013ء کے انتخابات کے نتائج بھی متنازع رہے ہیں۔2024ء کے انتخابات نے ملک کو سیاسی، اقتصادی، سماجی اور آئینی حقوق کے بحرانوں سے دوچارکردیا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

12 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

21 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago