خالد منصور نے کہا کہ اہم چاہتے ہیں این او سی کے عمل کو انتہائی آسان بنایا جائے، ایسا نظام ہو جس کے ذریعے ایک ونڈو سے تمام سہولیات میسر ہو جائیں، وزیراعلیٰ نے قدم اٹھایا ہے اس کی مثال ہم دوسرے صوبوں کو دے سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج اس پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، سی پیک کا فیز ون پایہ تکمیل تک پہنچنے جارہا ہے ہم نے اس میں13 بلین روپے کی انویسٹمنٹ کی، 12 بلین کی انویسٹمنٹ آئندہ 9 سے 12 ماہ تک ہو جائے گی . وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ تمام اسپیشل اکنامک زونز کو اپنے مکمل متحرک کرنا ہے، ہم بھی سی پیک میں اسی قسم کا ون ونڈو نظام متعارف کروایں گے . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز اپنا کردار ادا کریں گے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس سیل کی تقریب میں ہم موجود ہیں اس کا آئیڈیا دو ہفتے قبل وزیراعظم زیر بحث آیا .
متعلقہ خبریں