سی پیک کے منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز اپنا کردار ادا کریں گے، خالد منصور

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس سیل کی تقریب میں ہم موجود ہیں اس کا آئیڈیا دو ہفتے قبل وزیراعظم زیر بحث آیا۔

خالد منصور نے کہا کہ اہم چاہتے ہیں این او سی کے عمل کو انتہائی آسان بنایا جائے، ایسا نظام ہو جس کے ذریعے ایک ونڈو سے تمام سہولیات میسر ہو جائیں، وزیراعلیٰ نے قدم اٹھایا ہے اس کی مثال ہم دوسرے صوبوں کو دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج اس پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، سی پیک کا فیز ون پایہ تکمیل تک پہنچنے جارہا ہے ہم نے اس میں13 بلین روپے کی انویسٹمنٹ کی، 12 بلین کی انویسٹمنٹ آئندہ 9 سے 12 ماہ تک ہو جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ تمام اسپیشل اکنامک زونز کو اپنے مکمل متحرک کرنا ہے، ہم بھی سی پیک میں اسی قسم کا ون ونڈو نظام متعارف کروایں گے۔

Recent Posts

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

10 mins ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

29 mins ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

32 mins ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

39 mins ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

59 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

2 hours ago