کراچی (قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کا ذمے دار جیل میں بیٹھا شخص ہے .
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص نے کہا کہ میں علی امین گنڈاپور کے ساتھ ہوں .
اس ملک کی حالت کا ذمے دار جیل میں بیٹھا شخص ہے، آصف علی زرادری نے 12 سال جیل کاٹی لیکن اداروں کے خلاف باتیں نہیں کیں .
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی امین علی گنڈاپور کی تقریر کی مذمت کرتے ہیں، وہ پورے صوبے کی نمائندگی کرتے ہیں . اس جماعت نے ایسا ماحول پیدا کیا کہ سیاسی دشمنیاں ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئیں، آپ لوگ ہمیشہ چور دروازے کی سیاست کرتے ہیں .
. .