کراچی کی عوام کےلئے خوشخبری: گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

(قدرت روزنامہ)شہرقائد کی عوام کےلئے خوشخبری: گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ’’ اوشین‘‘ نامی جہاز آج گیارہ بجے تک کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گرین بسوں کی کل تعداد 80 ہو جائے گی ، نومبر کے وسط سے منصوبے پر بسیں چلنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل کراچی پہنچنے والی گرین بسوں کی پہلی کھیپ آزمائشی طور پر گرین لائن ٹریک پر چلائی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ چین سے کراچی پہنچنے والی 40 گرین بسوں میں سے 20 کوبندرگاہ سے سرجانی بس ڈپو منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھی۔

مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد آج متوقع ہے، مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر
نے گزشتہ ماہ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اکتوبر 2021 سے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

موجودہ حکومت نے منصوبے کے لیے بسوں کی فراہمی کی مختلف ڈیڈ لائنز کا اعلان کیا جس کے بعد آخر کار پہلی کھیپ پہنچ گئی اور آج دوسری کھیپ کی آمد متوقع ہے۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

12 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

23 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

23 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

39 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

52 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

57 mins ago