اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اعلی ترین ایوان قومی اسمبلی سے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کے عالمی میڈیا پر چرچے، مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس نے خبر کو بطور شہ سرخی شائع کیا ہے .
رائٹرز نے لکھا ہے کہ پاکستانی پولیس نے عمران خان کی جماعت کے مختلف ممبران اسمبلی کو گرفتار کرلیا ہے .
دی ہندو نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت کی مرکزی قیادت کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 ستمبر کو قومی اسمبلی اجلاس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا .
بھارتی صحافی اشوک سوائن نے لکھا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے حق میں نکالی گئی بڑی ریلی سے خوفزدہ ہے . اس لیے قومی اسمبلی کے سامنے سے پی ٹی آئی ممبران کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
اے بی سی نیوز نے لکھا کہ عمران خان کی جماعت کے مرکزی رہنماؤں کو تشدد کو بڑھاوا دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے .
ایسوسی ایٹڈ پریس (اےپی) نے بھی لکھا تشدد کو بڑھاوا دینے کے الزام میں عمران خان کی جماعت کی مرکزی قیادت کو گرفتار کرلیا گیا .
. .