وزیراعلیٰ کے پی نے جن کے خلاف تقریر کی کل انہی سے ملنے گئے تھے، معافی تلافی کی ہوگی، رانا ثنااللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے میں جن کے خلاف تقریر کی کل انہی سے ملاقات کے لیے گئے تھے، کوئی معافی تلافی بھی کی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں ہر شخص نے انتہائی گھٹیا گفتگو کی تاکہ عمران خان کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے، اسلام آباد انتظامیہ ان کو جلسے کی اجازت نہیں دے رہی تھی، لیکن عدلیہ نے کہاکہ اجازت دی جائے، اب ججز کو سوموٹو نوٹس بھی لینا چاہیے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ ججز کے لیے لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت قرار دیا، سیاسی جماعت اور سیاسی لیڈر کا ایک رویہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے یہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں ایک جتھے کا ہوسکتا ہے، اس معیار کے ساتھ سیاسی جماعت نہیں چل سکتی۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ 8 ستمبر کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں پر جو مقدمہ ہوا ہے وہ بالکل درست ہے، کوئی اگر بیگناہ ہوگا تو اس میں سے نکل جائے گا۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

11 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

22 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

46 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

49 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

57 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

59 mins ago