اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ کچھ نہیں ہوا، وہ ایک سیکیورٹی میٹنگ میں تھے، اور جیمرز کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا اور اضطراب پیدا ہوا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آفتاب عالم نے کہاکہ سنگجانی جلسہ سے مخالفین اور ان کے سہولت کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 4 کروڑ عوام کے نمائندے ہیں، آج اسمبلی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ امید ہے علی امین گنڈاپور آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے کے بعد اچانک لاپتا ہوگئے تھے، تاہم وہ رات گئے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچے اور صبح پشاور روانگی ہوئی۔
علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہ ہونے پر مشیر خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سمیت ان کے اسٹاف سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…