ماحول دوست توانائی بڑھانے کے لیے پاکستان کی مدد جاری ہے، ڈونلڈ بلوم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے زیر اہتمام ’ریچارج پاکستان‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو سنہ 2030 تک 60 فیصد توانائی کی ضروریات ماحول دوست ذرائع سے پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے اور امریکا نے اس سلسلے میں گرین کلائمیٹ فنڈ کو 5 ارب ڈالر دیے ہیں۔
امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق ’ریچارج پاکستان‘ پاک امریکا شراکت داری پر اس طرح سے استوار ہے جس کے لیے امریکا نے اضافی 50 لاکھ ڈالر دیے ہیں جو پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان 5ویں نمبر پر اور پاکستان ہر روز ماحولیاتی بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔ سنہ 2022 کے سیلابوں سے پاکستان میں 80 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اور معیشت کو 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت پاکستان کے بڑے گلیشیئرز کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور پاکستانی کسانوں کی فصلیں خشک سالی سے مرجھا رہی ہیں لیکن مل جل کر ہم اس نقصان کی تلافی، اس کے اثرات کو کم یا ان اثرات کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ماحولیاتی کوآرڈینیٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے 5 سال کی محنت سے متاثرہ علاقوں میں پروجیکٹ سائٹس کی نشاندہی کی اور ’ریچارج پاکستان‘ کے منصوبے کو خیال سے عملی شکل میں تبدیل کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور امریکا ’گرین الائنس‘ فریم ورک کے تحت امریکا نے پاکستان حکومت اور صنعتوں کے ساتھ مل کر قابلِ تجدید توانائی، اسمارٹ ایگریکلچر اور پانی کی بہتر تقسیم کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ ہماری ان کاوشوں سے نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں اور پاکستانی کاروباروں میں بیرونی ممالک سے ماحولیاتی سرمایہ کاری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہاں نئے کاروباروں کو مدد فراہم کر کے نئی ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کو نئے ہنر سکھائے ہیں۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

8 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

13 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

13 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago