بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستا ن اسمبلی کے ارکان کے خلاف نیب میں شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائر ی کے دوران ارکان اسمبلی کے حقوق اور استحقاق کو برقرار رکھنے کے لئے نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم کردیا گیا ۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم کردیا گیا ہے جس کے فوکل پرسن اسپیکر بلوچستان کے اسٹاف آفیسر جنگی خان ہونگے ۔ نیب حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامےے کے مطابق سیل کے قیام کا مقصدبلوچستان اسمبلی کے ارکان کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تصدیق ، انکوائری اور تحقیقات کے دوران شفافیت کو اور ارکان اسمبلی کے حقوق اور استحقاق کو برقرار رکھنا ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں قائم کئے گئے اے ایف سی کے تحت اسپیکر بھی ارکان اسمبلی کے خلاف شکایات کو نیب کو ریفر کر سکیں گے ساتھ ہی ارکان کےخلاف شکایات کی ویریفیکیشن کے دوران تمام تر بات چیت اے ایف سی کے ذریعے کی جائے گی ۔ ارکان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے قبل چیئرمین نیب کو آگاہ کیا جائے گا جن کی منظوری کے بعد ابتدائی رپورٹ کے لئے شکایات کو اسپیکر کو بھجوایا جائے گا جو چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ نیب کو بھجوائیں گےجس کے بعد مزید کاروائی کرنے کا فیصلہ نیب ہیڈکوارٹر کریگا۔ اے ایف سی کے قیام کے بعد نیب کی جانب سے کسی بھی رکن اسمبلی کو شکایت کی جانچ پڑتال اور انکوائر ی کے دوران طلب نہیں کیا جائے گا جبکہ کسی بھی رکن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ، ایگزٹ کنٹر ول لسٹ میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کے اقدامات سے متعلق اسپیکر کو آگاہ کیا جائےگا ۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

8 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

21 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

32 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

32 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

48 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

1 hour ago