کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چمن پسنجر ٹرین 10 روز بند رہنے کے بعد آج سے کوئٹہ سے چمن اپنے مقررہ وقت پر جائے گی محکمہ ریلوے کوئٹہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز قبل شدید بارشوں کے باعث مٹی خوجک ٹنل میں بھر جانے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی اور ریلوے حکام کی جانب سے ٹنل کی صفائی اور ریلوے ٹریک پر آنے والی مٹی اور پتھروں کو اٹھا کر ٹریک صاف کردیا گیا ریلوے ٹریک کی بحالی کو یقینی بنادیا گیا یاد رہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین 31 اگست کو خوجک ٹنل میں مٹی آنے کی وجہ سے بند تھی۔ آج صبح پسنجر ٹرین کوئٹہ سے اپنے مقررہ وقت پر چمن کے لئے روانہ ہوگی یاد رہے کہ دالبندین سکیشن پہلے ہی ریلوے حکام پہلے ہی بحال کرچکے ہیں کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…