بلوچستان میں گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام کا آغاز، 2ہزار طلبہ کو تربیت دی جائے گی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت بلوچستان نے گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کیا ہے۔ جس میں بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین اور طالبات کو گوگل اسکالرشپ سرٹیفکیٹ پر رواں برس 2000 بچوں کو مفت تربیت دی جائے گی۔ بچے اور بچیاں جو کمپیوٹر کے ذریعے آن لائن کام کرسکتے ہیں انہیں یہ سہولت حاصل ہوگی۔ 30 دسمبر 2024 سے 10 کیٹگریز میں سے ایک فرد کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروگرام کا دورانیہ 100 گھنٹے سے لیکر 200 گھنٹے یا 250 گھنٹے ہوگا۔ یہ تربیت بچوں کو گھر میں کسی بھی وقت منسلک کورسیرا کے پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔ ان سرٹیفکیٹس کی فیس $400 سے $1,000 ہے، لیکن گوگل نے سرٹیفکیٹ کے لیے $2,000 کی فیس معاف کی ہے۔ اس پروگرام کو لانے میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ٹیک ویلی اسلام آباد نے بلوچستان میں گوگل کے ساتھ مل کر یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ گزشتہ سال تین ہزار طلبہ کو یہ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ اس سال 2000 طلباءکو یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ دی گئی۔ بلوچستان حکومت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مفت گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام تمام طلباءکو بھیجنے کے لیے جس کے لیے انہیں ایک لنک دیا گیا ہے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ تمام کالجوں کے وائس چانسلر، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور تمام کالجوں کے پرنسپل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس لنک کو طلباءکے ساتھ شیئر کریں تاکہ انکا کا اندراج کروانے اور تکمیل تک ان کے سرٹیفکیٹ کی نگرانی کرنے کیلیے تاکہ طلباءیہ موقع ضائع نہ کریں۔ گوگل نے وعدہ کیا ہے کہ جو طلبہ سرٹیفکیٹ پروگرام بروقت مکمل کریں گے انہیں ترقی دی جائے گی اور تیسرے مرحلے میں انہیں سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ طلباءو طالبات کو اپنے کام کو مکمل کرنے کے لیے 10 بڑی کمپنیوں میں کام کرنا ہوگا۔ حکومت بلوچستان سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے خواتین کے لیے، طلباءاور طالبات کے لیے یہ ایک بہت اہم موقع ہے۔ اس گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام میں فوری طور پر رجسٹر ہونے کے لیے اور اس کے لیے اپنا کیریئر بنانے اور رجسٹریشن کے لیے حکومت بلوچستان کی ویب سائٹ، ڈی جی بی کی ویب سائٹ، وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ اور فیس بک اکا¶نٹ اور رجسٹرار آفس اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے لیے تمام لنکس دیکھے جاسکتے ہیں۔ یونیورسٹیز حکومت بلوچستان کی ویب سائٹ، وزارت اطلاعات اور فیس بک کی ویب سائٹ اور رجسٹرار آفس اور یونیورسٹی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے لیے تمام لنکس ملاحظہ کریں۔ حکومت بلوچستان کی ویب سائٹ، وزارت اطلاعات اور فیس بک کی ویب سائٹ، اور رجسٹرار آفس میں اس پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے تمام لنکس اور رجسٹرار آفس میں اس پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے تمام لنکس ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

17 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

22 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

29 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

36 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

43 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

54 mins ago