بلوچستان میں 18 سال سے کم عمر میں شادیوں کی شرح 45 فیصد قرار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن کے مطابق بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے جس سے زچگی میں اضافے کے ساتھ بچوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں کا رجحان زیادہ ہے۔ ایک محتاط تجزیے کے مطابق 15 سال سے کم عمر میں شادیوں کی شرح 12.5 فیصد اور 18 سال سے کم عمر میں شادی کی شرح 45 فیصد ہے۔ اس پریکٹس کا زیادہ پھیلاو¿ کم اقتصادی شراکت داری اور تعلیمی مواقع سے محرومی کو جنم دیتا ہے۔اسکے علاوہ لیبر مارکیٹوں تک محدود رسائی اور بڑھتی ہوئی کمزوریاں صنفی بنیاد پر تشدد کا بھی باعث بنتی ہیں۔ کم عمری میں شادی کی روک تھام کا بل قانون سازی کے ذریعے اس طرز عمل سے نمٹنے کیلئے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ شادی کی کم از کم عمر 18 سال تک محدود کرنا اور اس سے کم عمر میں شادی کی حمایت کرنے والے روایتی اصولوں کی ممانعت کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن(CEDAW) کے حوالے سے بین الاقوامی وعدوں پر قانونی طور پر قانون سازی کرنےکا پابند ہے اور پاکستان کنونشن آف چائلڈ رائٹس(CRC) پر بھی دستخط کرنے والا ہے۔ سعودی عرب سمیت بہت سے اسلامی ممالک نے کم عمری کی شادی کو روکنے کےلیے اقدامات کرتے ہوئے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان اور وفاقی شرعی عدالت نے 18 سال کی حد کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں پنجاب ہائی کورٹ نے شادی کے وقت لڑکیوں اور لڑکوں کی عمروں کے درمیان فرق کو امتیازی اور آئینی شق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پر بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کرتے ساتھ ہی ایک زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نا صرف اس حوالے سے قانون سازی کو یقینی بنائے بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

6 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

11 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

19 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

25 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

32 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

44 mins ago