صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔

رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب حقیقت میں بدلنے کے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اور احادیث پر ریسرچ کرے گی۔

آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی سیرت نبویﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

1 min ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

7 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

11 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

26 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

44 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

57 mins ago