انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تاریخ کا بڑا سانحہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، اس مرتبہ 12ربیع الاول کی وجہ سے ہم سانحہ کارساز کا جلسہ 17اکتوبر کو جناح گراؤنڈ میں کر رہے ہیں، 18اکتوبر کو دہشت گردوں نے محترمہ بینظیربھٹو پر حملہ کیا تھا لیکن وہ بچ گئیں اور ہمارے بڑی تعداد میں کارکن شہید ہوئے، کارکنوں نے جان پر کھیل کر اپنی لیڈر کو بچایا، اسی دن کو یاد کرکے ہم شہداءکے دن کے طورپر مناتے ہیں . نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ اخبارات کی خبروں نے کئی پٹ کھول دیئے ہیں ،اخبارات کی سرخیاں بتا رہی ہیں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں،جو کہتے تھے پاکستان میں تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اب وفاقی وزیر نے بیان دیا ہے کہ وزیراعظم کا اختیار ڈی جی آئی ایس آئی کو مقرر کرنا ہے، سوال اٹھتا ہے کہ وزیر نے یہ نوٹیفکیشن والی بات کیوں کہی؟ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نے گلا کیا ہوگا کہ مجھ سے پوچھے بغیر ڈی جی لگادیا گیا . . .
حیدرآباد(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر اختلاف پیدا ہوا ہے، چیئرمین نیب کو احساس کرنا چاہئے کہ حکومت ایکسٹینشن دے کر ان سے کیا کام کرانا چاہتی ہے، وزیراعظم نے خود کیلئے این آر او لے لیا ہے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہاکہ پارلیمنٹ کمزور ہوتو وزیراعظم کو رونا پڑتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مقرر کرنا ہمارا اختیار تھا، یہ ہمیشہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے رہے ہیں، اب کسی نے انہیں بائی پاس کردیا ہے تو انہیں دکھ کس چیز کا ہے؟ .
متعلقہ خبریں