” وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے ۔۔۔۔“ سینئر صحافی انصار عباسی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ” انصار عباسی “ کی ” دی نیوز“ میں رپورٹ شائع ہوئی جس میں انہوں نے اہم سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی آئندہ ایک سے دو روز میں ممکن ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس عہدے کیلئے پینل میں شامل کیئے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں . تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہاس معاملے میں تمام تر پراسیس پر ا±س مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی .

انہوں نے اشارہ دیا کہ اب بھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں . اسی دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئیٹ میں بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے . انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ تمام ادارے متحد ہیں اور ملک کے استحکام، ساکھ اور ترقی کیلئے اتفاق رائے رکھتے ہیں . رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کے تجویز کردہ پینل میں شامل تینوں افسران کا انٹرویو لیا جائے . . .

متعلقہ خبریں